نشئی لوگوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،لڑکی نے شادی سے انکار کردیا

0 203

نشئی لوگوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،لڑکی نے شادی سے انکار کردیا

بھارت: دُلہے کا شادی کی تقریب میں شراب اور چرس پینا دُلہن کو بالکل پسند نہ آیا جس پر لڑکی نے شادی سے ہی انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے جے رام پور میں دُلہن نے بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق دُلہا نشے کی حالت میں تھا اور وہ اسٹیج سے گالیاں دے رہا تھا جو دُلہن کو برداشت نہ ہوسکا۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ دُلہن کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد دُلہن کے گھر والوں نے دُلہے سمیت اس کے باپ اور دادا کو یرغمال بنا لیا اور شادی پر آنے والے 8 لاکھ روپے کے خرچ کو بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس اس میں ناکام رہی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.