کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اپیل پر ایف بی آر کے ظالمانہ اور تاجر دشمن ٹیکسز کے خلاف ہفتے کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر

0 243

کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اپیل پر ایف بی آر کے ظالمانہ اور تاجر دشمن ٹیکسز کے خلاف ہفتے کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر پشین ، چمن ، خضدار ، پنجگور ، تربت ، ژوب ، لورالائی ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، گوادر ، لسبیلہ ، خاران ، حب ، سبی ،ڈیرہ مراد جمالی ، ڈیرہ اللہ یار ، مسلم باغ ، قلات ، دکی ، سنجاوی ، خانوزئی ، دالبندین ، نوشکی ، تفتان ، منگوچر سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ۔ کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال رہی حتیٰ کہ ہڑتال نواحی علاقوں کے علاوہ میڈیکل سٹورز بھی بند رہے ۔ باچاخان چوک سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، اللہ داد ترین ، یاسین مینگل ، تاج آغا کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے جلسے میں تبدیل ہوگئی ۔ احتجاجی جلسے سے عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، قیوم آغا ، اللہ داد ترین ، یاسین مینگل ، چمن کے صدر صادق اچکزئی ، مسلم باغ کے صدر عارف کاکڑ ، ودان علی کاکڑ ، سید اکبر اغا و دیگر نے ٰخطاب کیا ۔ مقررین نے بلوچستان کی تاجر برادری کو کامیاب شٹرڈائون ہڑتال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے شہریوں نے بھی تاجروں سے یکجہتی کے طور پر ہڑتال کی جہاں یہ ٹیکس لاگو نہیں ہیں اور بلوچستان نے ایک آواز ہو کر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ہڑتال کرکے تمام صوبوں سے بازی لے گیا ۔ مقررین نے کہاکہ اب حکمرانوں کو نویشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے حالیہ بجٹ میں تاجروں پر عائد تاجر دشمن اور عوام دشمن ٹیکسز کے خلاف پورے ملک کے تاجر سراپا احتجاج ہیں اور بغیر کسی سیاسی حمایت کے آج رضاکارانہ شٹرڈائون ہڑتال کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے فوری طور پر تاجروں کے جائز اور پرامن مطالبات تسلیم کرلینے چاہیے ورنہ ایسا نہ ہو کہ تاجر برادری اپنی دکانوں کی چابیاں ایف بی آر کے دفاتر میں جمع کراکر ایف بی آر کے دفتر کی چابی اپنے ساتھ لے جانے پر مجبور ہوجائین ۔ مقررین نے کہاکہ اگر آئی ایم ایف کی ایماء پر تاجروں پر ناجائز ٹیکسز زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ موجودہ وفاقی حکومت کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا ۔ مظاہرین نے ایف بی آر کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طورت پر منتشر ہوگئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.