کورونا کیسز میں‌ کمی سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،فرمان زرکون

0 157

کوئٹہ( ویب ڈیسک ) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں کا فی حد تک بہتری آنے کے بعد کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،
سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان مواقع کی سرزمین ہے اس میں موجود بے پناہ معدنی وسائل ، طویل ساحل ،گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کےباعث اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،
کووڈ -19سے عالمی سطح پر تجارتی و اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں تاہم اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس صورتحال میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعات د ی گئی ہیں جن میں ٹیکسوں میں چھوٹ، تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں،
اسکے علاوہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی بھی اہم اقدام ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کار اس ماحول سے فائدہ اٹھائیں اور بلوچستان خصوصاً گوادر اور حب ، بوستان خصوصی اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس سلسلے میں ہر ممکن معاونت اور سہولیات فراہم کرے گا،
اس مقصد کیلئے کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل ،بلوچستان انویسٹمنٹ گائیڈ ، اآن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل سمیت کئی انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، وفد نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.