صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے زمینداروں کے ساتھ ہر تعاون کیلئے تیار ہیں ،میر قمبر دشتی

0 142

لورالائی (ویب ڈیسک)سیکرٹری زراعت میر قمبر دشتی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے زمینداروں کے ساتھ ہر تعاون کیلئے تیار ہیں ،صوبائی حکومت زراعت کے حوالے سے زمینداروں کی ہر ممکن تعاون اور سہولیات جن میں پانی کے ضائع کو روکنے کیلئے تالاب پائپ لائن نالیاں بنارہی ہے اس سے زمینداروں کی مشکلات کم ہوجائیگی
ٹڈی دل کے حوالے سے زراعت نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ٹڈی دل کے خلاف بروقت کاروائی کرکے زمینداروں کے فیصلوں کو بچایا گیا ہے
اس میں پاک فوج نے محکمہ زراعت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے جس پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ جلد ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تمام مسائل حل کروائیں گے
انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو یونین کونسل کی سطح پر ٹرئینگ دی جائے تاکہ زراعت کے حوالے سے ان کو زیادہ فائد ے مل سکیں جوبھی فصل کاشت کی جائے اس زمین کی مٹی کا سرکاری لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ کروایا جائے گا
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران زیتون کی کاشت کے حوالے سے زمینداروں کو شعور و آگاہی فراہم کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوریاگی ندی اورپٹھانکوٹ ندی کے بارے میں جلد سیکرٹری اری گیشن سے بات کرکے ان پرچیک ڈیمز کے قیام کی بات کرونگا اور زمینداروں کے تمام مسائل کو انشاء اللہ ترجحیی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.