فرح خان کے حوالے سے بڑا بیان آگیا
لاہور(ویب ڈیسک نیب کی جانب سے فرح خان اور ان کے ساتھیوں کو جاری نوٹسز پر فرح خان کے لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیب کو مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو پبلک آفس ہولڈر کے علاوہ کسی شخص کیخلاف انکوائری یا انویسٹی گیشن کا اختیار نہیں ہے لہٰذا نیب پہلے اپنے دائرہ اختیا رکا فیصلہ کرے اور بھیجے گئے نوٹسز واپس لے،مراسلے میں نوٹس واپس نہ لیے جانے کی صورت میں انہیں اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا کہا گیا ہے۔