سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان

1 182

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ہوم گرا¶نڈ پر آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ آل را¶نڈر دھننجایا ڈی سلوا، تیز گیند

 

باز اسیتھا فرنینڈو اور سپنر جیفری وینڈرسے کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سری لنکا کی الیون میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں جب یہ تینوں کوویڈ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے

 

محروم ہو گئے تھے۔پاتھم نسانکا کے پاس بھی واپسی کا موقع ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے سپنر پربت جے سوریا کو آسٹریلیا کے خلاف میچ وننگ پرفارمنس کے بعد سری لنکا کے سپن اٹیک کی قیادت کرنے کا

 

موقع ملنے کا امکان ہے۔ جے سوریا نے پیٹ کمنز کی ٹیم کے خلاف میچ کے لیے 12 وکٹیں حاصل کیں، جو کہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو پر بہترین اور مجموعی طور پر ڈیبیو کرنے والے کے لیے چوتھی بہترین کاوش ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بے ضرر ویب لنک اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ کو مسلسل کریش کرنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.