
حالیہ مون سون کی بارشوں سے ہو نے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ہمیں ہیوی مشنری کی ضرورت ہے ، عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(پ ر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب بارشوں سے جاں بحق افراد کے لئے 10،10لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کے لئے 2لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے 50ہزار روپے امداد فراہم کی جائےگی، صوبے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے وفاق سے اگر 50ارب روپے بھی ملیں تو وہ بھی کم ہیں ،پاک فوج کے کرنل کی شہادت کا واقعہ ناقابل برداشت ہے واقعہ میں ملوث افراد کو اگر عوام کی حمایت حاصل ہے تو اسمبلیوں میں آئیں، شورش کا نقصان بلوچستان کو پہنچ رہا ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وفاقی وزیر وفاقی وزیر آغا حسن، صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ، مشیر داخلہ میرضیاءلانگو ،بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے حکومت بلوچستان کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی اور ہدایات جا ری کیں ہیں ،انہوں نے کہاکہ ، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی عید کی چھٹیا ں منسوخ کی گئیںاورانہیں امدادری سر گرمیوں میں مصروف رہنے کی ہدایت کی گئی تھی تمام وزراءاپنے علاقوں میں نگرانی خود کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور بلو چستان حکومت کی جانب سے بارشوں میں جاں بحق افراد کیلئے حکومت کی جانب سے 10،10 لاکھ شدیدزخمیوں کے لئے 2لاکھ جبکہ جو لوگ معمولی زخمی ہوئے ہیں انہیں 50،50ہزار دئیے جائیں گے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے، انہوں نے کہاکہ حالیہ با رشوں کے نتیجے میں کئی گھر وں ،کھڑی فیصلوں کوبے حدنقصان پہنچا ہے امید ہے کہ وزیر اعظم صوبے کے عوام کی بھر پور معانت کریں گے وزیر اعظم میاں محمد شہباز بلو چستان کے معاملات میں جس طرح دلچسپی لے رہے ہیں امید ہے کہ معاملات جلد بہتری کی طرف جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 70سالہ تاریخ میں اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے ڈیم متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیم بارشوں کے 10سالہ ریکارڈ کے مطابق بنائے جاتے ہیں لیکن تاریخی بارشوں کے باعث نقصانات ہوئے ہیں وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ اگر کہیں بھی غیر معیاری کام کی وجہ سے نقصانات ہوئے ہیں تو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں نالوں پر تجاوزات کر کے املا ک بنائی گئی ہیں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اگر کسی افسر نے زمین الاٹ کی ہے تو اسکے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائےگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بارشوں کے دوران پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنران نے جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے امید ہے وہ اسی طرح کام جاری رکھیں گے بارشوں سے ہونے والے جانی نقصانات کے اعداد و شمار ایک جیسے ہیں ڈپٹی کمشنران کو ہدایت کردی ہے کہ سڑکیں بنانے اور راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اب تک 5ہزار ٹینٹ اور ایک ماہ کا راشن بارش متاثرین کو فراہم کیا ہے این ڈی ایم اے نے اب تک 300ٹینٹ بھیجے ہیں صوبائی حکومت نے 30ہزار ٹینٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے وزیراعظم نے چےئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں آئیں اور جس چیز کی ضرورت ہو فراہم کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی ضروریات میں کسی بھی صورت کوتاہی نہیں برتے گی ہماری نیت صاف ہے عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم سے توقع ہے کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے صوبائی حکومت کڑے وقت میں بارش متاثرین کے ساتھ ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ زیارت میں کرنل کی شہادت صوبے کے لئے بدنامی کے باعث بنی ہے دہشتگرد دیکھانا چاہتے تھے کہ وہ اب بھی موثر ہیں لیکن بلوچستان حکومت دہشتگردی کا مقابلہ کرتی آئی ہے ہم کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اسطرح کے فعل کی کوئی تعریف نہیں کرتا اگر مقابلہ کرنا ہے تو کریں لیکن اس طرح کی عمل بزدلانہ فعل ہیں انہوں نے کہا کہ حقوق کے لئے اسمبلی ، میڈیا سمیت دیگر فورمز ہیں اگر انکی گراﺅنڈ پر پوزیشن ہے تو آئیں اور لوگ انہیں اسمبلی تک پہنچائیں لیکن یہ طریقہ نہیں ہے کہ پہلے سے پسماندہ صوبے میں حالات خراب کئے جائیں اس طرح کی شورش صوبے کے لئے المیہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں عقل دے تاکہ وہ سمجھیں انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کے ساتھ عوام ہوتے سمجھ میں آتا مگر نہتے لوگوں کو مارنا صوبے کے لئے نقصان ہے جس صوبے میں ہم رہتے ہیں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کر سکتے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں بارشوں سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے البتہ نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں اگر زمینداروں کو ریلیف نہیں دیا تو وہ دوبارہ اپنی زندگی معمول پر نہیں لا پائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے 50ارب کچھ بھی نہیں ہیں جو نقصانات ہوئے ہیں عوام کو ریلیف دینا اور بحال کرنا ہے یہی ہمارا ہدف ہے