موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ عوامی فلاح کے ہر منصوبے پر غریبوں کا خصوصی خیال رکھا جائے، وزیراعظم

0 129

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ عوامی فلاح کے ہر منصوبے پر غریبوں کا خصوصی خیال رکھا جائے، پشاور بی آر ٹی پورے پاکستان میں سب سے بہترین میٹرو منصوبہ ہے،مجھے اور پارٹی میں موجود کئی رہنماؤں کو پشاور بی آر ٹی منصوبے پر شدید تحفظات تھے لیکن آج پرویز خٹک مبارکباد کے مستحق ہیں پشاور بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا

وزیر اعظم نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی میٹرو منصوبے کی کوالٹی دیگر میٹروز کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے،منصوبے کے افتتاح پر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، بی آر ٹی سے شہر میں ٹریفک بہاؤ میں کمی آئی گی اور لوگوں کو آسانیاں ملیں گی، بی آر ٹی سے ماحولیات آلودگی میں قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ منصوبے کا ڈیزائن اتنا بہترین ہے جس سے پشاور کے سارے علاقے اس کے ساتھ منسلک ہوجائیں گے منصوبہ27کلو میٹر مین کوریڈور پر مشتمل ہے جبکہ 700سے800کلو میٹر فیڈر روٹس ایریا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک وزیر اعلیٰ تھے انہوں نے اس منصوبے کا آغاز کیا تو مجھے اور پارٹی میں موجود کئی رہنماؤں کو اس پر شدید تحفظات تھے لیکن آج پرویز خٹک مبارکباد کے مستحق ہیں، پرویز خٹک نے پارٹی قیادت سے کہا تھاکہ پروجیکٹ کو مکمل ہونے دیا جائے اس کے بعد فائدہ نظر آ جائے گا، آج میں کہتا ہوں کہ پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے اور ہم غلط نکلے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.