حکومت احتساب کے عمل کو جاری و ساری رکھے گی، شبلی فراز

0 6

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے عمل کو جاری و ساری رکھے گی اور قانون کی بالا دستی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیحی دی اور ملک و قوم کو آج اس نہج پر پہنچایا،پاکستان کو ہر طرح کی بدعنوانی سے پاک کریں گے اورمادر ِ وطن کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست مدینہ بنائیں گے

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ یہ تصاویری نمائش قائد اعظم محمد علی جناح کی فعال قیادت میں دنیا کے نقشے پر ایک نئی اسلامی ریاست کے قیام کے لیے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اس نمائش کا ایک بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ یوم آزادی اور قرارداد پاکستان کے حوالے سے نئی نسل کو یہ احساس دلایا جا سکے کہ پاکستان کیوں ہمارے لئے ضروری تھا اور آج بھی تمام مسائل کے باوجود کتنی بڑی نعمت ہے اور اس کے تحفظ، ترقی و خوشحالی کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا چاہیے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 14 اگست کی تاریخ ہمیشہ ہ میں یادلاتی رہے گی کہ برصغیر کے مسلمانوں نے بے شمار مشکلات کے باوجود قائد اعظم محمد علی جنا ح کی قیادت میں اپنی قومی اور مذہبی شناخت کے حصول میں کامیابی حاصل کی جس کی عصر حاضر میں کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح نے 15اگست1947 کو پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس کے افتتاح کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں فرمایا تھا کہ ”قیام پاکستان نے اس ملک کے شہریوں پر ایک بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اور آزادی نے اس قوم کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ دنیا کو دکھا سکے کہ کس طرح ایک کثیر العناصر قوم ذات پات اور عقائد سے بالا تر ہو کر امن اور ہم آہنگی کے ذریعے اپنے تمام ہم وطنوں کی بھلائی کیلئے کام کرسکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.