14اگست 1947ء کا دن مسلمانان برصغیر کیلئے انتہائی مبارک دن ہے،مبین خان خلجی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور کہاکہ14اگست 1947ء کا دن مسلمانان برصغیر کیلئے انتہائی مبارک دن ہے کہ اس روزدنیائے اسلام کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کا قیام عمل میں آیا۔ ہندو اور مسلمان ہر لحاظ سے الگ قوم ہیں اور یہی دوقومی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائداعظمؒ نے صوبائیت، لسانیت، فرقہ واریت اور ذات پات کے بت توڑ کر مسلمانوں کوایک پلیٹ فارم پریکجا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پھر ہمیں تحریک آزادیئ پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔تا کہ انصاف کی فوری فراہمی، کر پشن سے پاک معاشرہ اور امیرو غریب کے لیے یکساں مواقع کے حصول کا خواب شرمندہئ تعبیر ہو سکے۔ نئی نسل قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل کرے،وقت کی قدر کرے اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار داد کرے
پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا کہ1857ء کی جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔اس دور میں سرسید احمد خان، مولانا محمد شبلی نعمانی، نواب محسن الملک،مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی جوہر، مولانا الطاف حسین حالی ودیگر مشاہر نے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔علامہ محمد اقبالؒ نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔قائداعظمؒ کی قیادت میں مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے۔
[…] ڈیسک)برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے […]