آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر ان کو ہی ہوتی ہے جن نے کچھ کھویا ہوتا ہے ، ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدزہری
آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر ان کو ہی ہوتی ہے جن نے کچھ کھویا ہوتا ہے ، ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدزہری
چمن (خ ن)ڈائمنڈ پنڈ جوبلی جشن آزادی یوم پاکستان کے زیر اہتمام آج آرمی قلعہ اور ڈی سی کمپلیکس میں پرچم کشائی اور سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔بریگیڈیئر کاشف 20 بریگیڈ کے اور ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدزہری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر ان کو ہی ہوتی ہے جن نے کچھ کھویا ہوتا ہے اس کے لیے یا جن کے پاس یہ نعمت نہی ہوتی۔ 14 اگست کا دن ایک خاص اہمیت کا حامل اور حب وطنی کا جذبے بھرپور ایک خاص دن ہوتا ہے۔ 14 اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک خاص تہوار ہے جس دن پاکستان معرض وجود میں آیا۔اور دو قومی نظریہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں کہ پاکستان کیوں بنا۔پاکستان بنانے کے لیے بزرگوں، نوجوانوں
، بچوں، یعنی مسلمانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اس دن کا سورج برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا تھا۔ مسلمانوں کو نہ صرف یہ کہ انگریزوں بلکہ ہند¶وں کی متوقع غلامی سے بھی ہمیشہ کے لیے نجات ملی تھی۔ آزادی کا یہ حصول کوئی آسان کام نہیں تھا جیسا کہ شاید آ ج سمجھا جانے لگا۔عرصہ دراز سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مسلمانوں کو آزادی ملنے کی امید پیدا ہو چلی تھی۔ وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے تھے کہ اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو پھر انگریزوں کے چلے جانے کے بعد وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہندووں کی غلامی میں چلے جائیں گئے۔