ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کے لیے کتنی قربانیاں دیں ہیں،کمشنر مکران شبیر احمد مینگل

1 229

ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کے لیے کتنی قربانیاں دیں ہیں،کمشنر مکران شبیر احمد مینگل

تربت (خ ن)کمشنر مکران شبیر احمد مینگل نے آئی جی ایف سی سا¶تھ میجر جنرل کمال انور چودھری، صوبائی وزیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی، سابقہ صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں 75 ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی مناسبت سے ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں سابقہ سینیٹر محمد اسماعیل بلیدی،ممتاز سماجی راہنما رحیمہ جلال آور ضلع کیچ کے مختلف محکموں کے ضلعی افسران اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ مختلف اسکولوں کے اساتذات اور طلبہ طالبات سمیت عسکری اداروں کے اہلکار بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس دوران آئی جی ایف سی سا¶تھ میجر جنرل کمال انور چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ک

 

ہ آج کا دن انتہائی خوشی اور تاریخی دن ہے۔انہوں نے کہاکہ 14 اگست 1947 کو آزادی کے دن ہم میں سے بیشتر لوگ پیدا نہیں ہوے تھے اور آزادی کی تحریک کے واقعات کو ہم نے صرف کتابوں میں پڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے آبا¶ اجداد نے اس ملک کے لیے کتنی قربانیاں دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل برصغیر کے مسلمانوں نے کوشش کی کہ وہ متحدہ ہندوستان میں دیگر قومیتوں کے ساتھ مل جل کر رہیں مگر کانگر یس کی متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے برصغیر کے مسلمانوں نے مجبور ہوکر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہندوستان کی جابرانہ پالیسیوں سے یہ ثابت ہوگیا کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمان ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے حق بجانب تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں 75 سال کا عرصہ بڑا مدت نہیں ہوتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافیوں علی احمدبلوچ صالح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.