ضلع شیرانی میں پاک وطن پاکستان کی 75 ویں سالگرہ شایانہ شان طریقے سے منائی گئی
شےرانی(خ ن)ضلع شیرانی میں پاک وطن پاکستان کی 75 ویں سالگرہ شایانہ شان طریقے سے منایی گئی۔ جس میں تمام سرکاری محکموں، سیاسی اور سماجی حلقوں اور طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا۔ پرچم کشائی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی مختلف اسکولوں کے بچوں نے رنگا رنگ تقاریر اور ترانے پیش کر کےتقریب سے ڈپٹی کمشنراعجازاحمد جعفرودیگرنے خطاب کرتےہو کہا کہ.14اگست کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے ہمیں اس دن
پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہوگا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں ملک بلخصوص صوبے میں امن وامان کی قائم مثالی صورتحال میں ہمارے نوجوانوں کا کردار اہم ہے پاک دھرتی سے محبت رکھنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں دھرتی کی ساکھ کو ہر گز نقصان نہیں پہنچانے دیں گے تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کے سفر میں نوجوانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔ تمام سامعین پر رقت طاری کر دیا تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شیرانی اور دیگر افسران اور مشران نے بچوب میں انعامات تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر کی سربراھی میں آزادی ریلی نکالی گئی۔شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا گیا