پاکستان کا 77 واں جشن آزادی، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی
پاکستان کا 77 واں جشن آزادی، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی
ملک بھر میں آج 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔نماز فجر میں ملکی ترقی، اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔