محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں اصلاحات کیے جا رہے ہیں عبدالمجید جونیجو
انٹرویو نور احمد رائی تصاویر الیاس احمد شاہوانی
بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم رکھنے اور چیکنگ کا نظام مترک رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے حال ہی میں سیکرٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی پوسٹ پر معروف سینیئر افیسر عبدالمجید جونیجو کی تعیناتی عمل میں لائی گئی سیکرٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبدالمجید جو نیجو جو بنیادی طور پر بلوچستان کے زرخیز علاقہ نصیراباد سے تعلق رکھتے ہیں اور نصیر اباد میں علاقہ لہڑی ان کا مسکن گاہ ہے اس پوسٹنگ سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور قبل ازیں ڈیرہ بگٹی خاران اور دیگر علاقوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں بحیثیت تحصیلدار بھی کام کرتے رہے ہیں بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں خصوصی طور پر ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی سیکرٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبدالمجید جونیجو کا شمار انتہائی قابل ترین تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے خوش گفتار ملنساری انسان دوستی اور اپنے کام سے محبت مخلصی ان کے مزاج کا حصہ ہے عبدالمجید بھی جونیجونے ابھی حال ہی میں ڈیڑھ ماہ قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہم نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نئے منصوبہ جات سے متعلق جانے کے لیے ان سے خصوصی ملاقات کی جس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد حکومت بلوچستان مسافر گاڑیوں کی چیکنگ مانیٹرنگ کے لیے ٹریکر کے منصوبے کا نفاذ کیا جس کے بعد 486 مسافر گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگایا گیا ٹیکر لگے گاڑہاں مکمل طور پر ہماری ائی وے پولیس کے کنٹرول میں ہیں ان کی سپیڈ مکمل کنٹرول میں رہتی ہے اس کے علاوہ میں اور میری ٹیم ہم خود ہائی ویز پر جا کر مسافر گاڑیوں کی فٹنس روٹ پرمٹ ڈرائیونگ لائسنس گاڑی کی مکمل کاغذات فٹنس سرٹیفیکٹ سرچ لائٹس وغیرہ چیک کرتے ہیں اور خلاف ورزی کی صورتحال میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور ان کو جرمانہ کیا جاتا ہے ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ایک سوال کے جواب میں سیکٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبدالمجید جونیجو نے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات اللہ خان کاکڑ نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بکٹی کی ہدایت کے مطابق لائسنس رنیو روٹ پرمٹ وغیرہ کو کمپیوٹرائز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اس سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر ریکارڈ محفوظ ہو جائے گا اور ٹرانسپورٹروں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا ایک سوال کے جواب میں سیکٹری عبدالمجیدجونیجونے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات اللہ کاکڑ کے حکم سے نئے پرمٹس کے اجرا کا اغاز کر دیا گیا ہے جو درج زیل شرائط پر جاری ہوں گے سب سے پہلے درخواست دینی ہوگی جس کے ساتھ متعلقہ گاڑی کی فٹنس سرٹیفکیٹ 2006ماڈل کی اوپر کی گاڑی اور اسٹام پیپر پر تحریری اقرار نامہ ہوگا جبکہ ٹوڈی کار سروس کے پرمٹ بھی جاری کیے جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات اللہ کاکڑ کی جانب سے تمام روٹس کی ٹائمنگ ختم کر دی گئی ہے جو اچھی گاڑی ہوگی اس میں سہولیات زیادہ ہوں گے عوام اس میں سفر کر سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری عبدالمجید جونیجو نے کہا کہ مین قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات ختم کرنے کے لیے تمام مسائل بروئی کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سنگل روڈز بھی ٹریفک حادثات کا سبب ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے