جعلی اطلاعات آج بڑا چیلنج بن چکی ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

1 166

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ جعلی اطلاعات آج بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر نے بتایاکہ اطلاعات کا نظام یکطرفہ اور متنازعہ ہوچکا ہے، بہتان تراشی کے تدارک کے قوانین کی مضبوطی اور پیشہ وارانہ صحافت کے فروغ کے ذریعے جعلی خبروں سے نمٹنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ جعلی خبروں کی نشاندہی کیلئے الگوریدم اور کراؤڈسورسنگ جیسی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آزادء اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادء صحافت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کریں گے، تحریک انصاف کے منشور میں درج ہے کہ ہم بھرپور آزادی کے حامل میڈیا کے حامی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اعتقاد ہے کہ میڈیا ذمہ دارانہ صحافت یقینی بنانے کیلئے خود اپنے لئے قواعد وضع کرے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لاہور کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،فیصل جاوید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.