جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی،شاہد خاقان عباسی

0 5

جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی،صدر کا کام حقائق عوام کے سامنے رکھنا ہوتا ہے نہ کہ وزیراعظم کی تعریفیں کریں ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب وہ ادارہ ہے جو خود قابل

احتساب ہے ،آپ دیکھ لیں کہ ملک کا وزیر خزانہ کیا کہہ رہا ہے،جو ٹرمینل لگانے پر ہمارے خلاف کیس چلا اس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا،اس کیس کی وجہ سے وہ فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکا۔شاہد خاقان نے کہاکہ چیئرمین نیب کی عمر 76 سال ہو چکی تاہم حکومت کیلئے ان کی کارکردگی اچھی ہے،حکومت اسی لیے ان سے 80 سال تک کام لینا چاہتی ہے،

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.