پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، فرخ حبیب

0 8

پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں پیداوار بڑھانے کی بجائے منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن پر توجہ مرکوز رکھی،

مریم نواز اور بلاول بھٹو تو شروع میں ہی مکمل لاک ڈائون کا مطالبہ کررہے تھے۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، انہوں نے میں نہ مانو کی رٹ لگائی ہوئی ہے

۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں پیداوار بڑھانے کی بجائے منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن پر توجہ مرکوز رکھی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ 2008تا2018عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، کوویڈ 19،پیدوار میں کمی، لاجسٹک کاسٹ میں اضافے کے پاس قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ وزیر مملکت نے کہ اکہ یواین ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق فروری 2020 تا اگست 2021 کھانے پینے کی اشیاء میں عالمی سطح پر 127فیصد اضافہ ہوا ہے، کھانے پینے کی اشیاء میں یہ اضافہ 10 سالوں میں سب سے ذیادہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.