بلوچستان مخلوط حکومت وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے،نوراللہ لہڑی

0 11

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئرصوبائی رہنماحاجی میرنوراللہ لہڑی نےکہا ہے بلوچستان مخلوط حکومت وزیر اعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے تحریک عدم اعتماد کی تمام سازشیں نا کام ہونگےکیونکہ جام کمال عالیانی کو اتحادیوں اورعوام کی بھرپور تائید اورحمایت حاصل ہے انہوں نےکہا کہ بلوچستان میں بی اے پی

تمام اتحادیوں۔ہمدردوں ساتھیوں اور پارٹی ورکرز کو ساتھ لے کرچل رہی ہے انہوں نےکہا کہ جام کمال خان عالیانی ایک مضبوط وزیراعلی ہیں جن کی مثبت پالیسوں کے سبب آج بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبو

ں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن اورآعتماد کااظہار کررہےہیں انہوں نےکہا کہ
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے اپنا شوق پورا کرلئے لکین ان کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں بی اے پی کے سربراہ وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت پر فخر ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.