پشین کا ایک غریب اور پسماندہ علاقہ ہے،محیب اللہ دلسوری

0 284

خانوزئی (نامہ نگار)دلسورہ تحصیل نانا صاحب ضلع پشین کا ایک ایسا غریب اور پسماندہ علاقہ ہے کہ اس علاقہ میں دلسورہ کلی کشتی ، سرکچھ ، مرجان ، سخوبی اور آس پاس میں دیگر ایسے ناموں سے جانے پہچانے والی گاو¿ں موجود ہے یہ علاقہ خانوزی سے تقریباً 6 کلومیٹر پر مین نیشنل ہاوے پر واقع ہے یہاں کے لوگ اکثر زمینداری کے پیشہ سے وابستہ ہیں لیکن آج کل کے حالات میں ہمارے اعمال کے وجہ سے تو آسمان سے باران رحمت کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور ہر طرف خشک سالی ( قحط ہی قحط)ہے انسانوں کو واپس اپنے اندر کی اصلاح اپنے اعمال سے کرنی ضروری ہے لیکن جو گورنمنٹ ہے اس نے ہمارے پسماندگی اور

غربت پر حالات سے باخبر ہونے کے باوجود سوچ تک نہیں سوچا یہاں کے عوام پانی کے ایک ایک گھونٹ کیلئے ترس رہے ہیں یہاں کے لوگ باغات اور کا سوچ بھی سکتے لیکن پینے کی پانی نہیں مل رہے ہیں اہلیان علاقہ حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کم از کم عوام کو پینے کے پانی کی سہولت تو مہیا کریں ہمارے عوام پانی کی وجہ سے یہاں سے کوچ کرنے پر مجبور ہیں اور یہاں کے لوگ انتہائی پسماندہ اور محنت کش ہیں گاو¿ں کے درمیان میں سی پیک جیسی بڑے منصوبہ کے نام سے ایک بہت بڑا روڈ گزررہا ہے لہٰذا اہلیان علاقہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں ہمارے علاقے کے غریب نوجوانوں کو روزگار کیلئےپوری موقع دیا جائے کہ ہمارے محنت کش نوجوان اپنے جان کے پسینے سے اپنے گھر بار بھی پال سکے اور ملک خدا داد پاکستان کیلئے خدمت بھی کرسکے اللّٰہ تعالٰی ہمارے حالات پررحم و کرم فرمائے اور ہمیں معاف فرما کر آسمان سے باران رحمت کے دروازے کھول دے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.