ہرنائی ،خالی اسامیوں پر میرٹ کی پامالی ناقابل برداشت

0 128

ہرنائی ( نامہ نگار )محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں خالی اسامیوں پر میرٹ کی پامالی ناقابل برداشت ہے۔خدشہ ہے کہ میرٹ کی پامالی کی جا رہی ہے۔میدٹ کی پامالی کے خلاف سخت لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے میرٹ کی پامالی اور لواحقین و عرصہ دراز سے انتظار میں بیٹھےپرموشن ہولڈر ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور حق تلفی پر چپ نہیں رہ سکتے صاف شفاف ٹیسٹ و انٹرویو کا مطالبہ کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا ماہانہ اجلاس پیرا میڈکس کے ضلعی دفتر میں ضلعی صدر عبدالودود ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز عجب خان ترین نے قرآن پاک

کی تلاوت سے کیا جبکہ اجلاس میں سید صابر شاہ،غلام یزدانی ترین،حاجی مسعود خان،حاجی سیف اللہ ترین،سید محبوب شاہ،غلام فاروق ترین،عبدالقادر قریش،داد محمد ترین،حاجی محمد ندیم،حاجی قادر ترین،سید مصطفی شاہ،حاجی عجب خان ترین اور محمد امین سمیت تمام ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ خالی اسامیوں پر پیرا میڈکس کے انتظار میں بھیٹے پرموشن ہولڈر ملازمین اور لواحقین کو انکا حق دیا جائے۔اجلاس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اسامیوں کی دوڑ میں اگر چمک کا استعمال ہوا تو اسے قبول نہیں کرینگے۔جبکہ افواہیں گردش کر رہے ہیں کہ اسامیوں کی خرید و فروخت کی جارہی ہے۔جس کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔

میرٹ کی بنیاد پر ٹیسٹ و انٹرویو محکمہ صحت اور پورے ضلع کے غریب عوام کے حق میں ہے۔دس سے پندرہ سالوں سے انتظار میں بھیٹے ڈپلومہ ہولڈرز تعیناتیوں کے منتظر ہیں۔ان ڈپلعمہ ہولڈروں سمیت محکمہ صحت کے ملازمین اور لواحقین کو انکا پورا پورا حق ملنا چاہییے۔ اگر میرٹ کی پامالی کی گئی تو صوبے بھر میں بھرپور اور موثر احتجاج کرینگے۔اجلاس میں طے ہوا کہ جب سے ہرنائی کو ضلع کا درجہ حاصل ہوا نئی تعناتیاں نہیں کی گئی محکمہ صحت کے پرانے ملازمین کی اکثریت ریٹائرڈ یا فوت ہو چکے ہیں لہزا فوری طور پر تعیناتیوں سمیت آبادی کے بنیاد پر نئی آسامیاں مشتہر کی جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.