ماضی میں صوبائی بجٹ میں معدنی ترقی کیلئے مختص رقم نہ ہونے کے برابر تھی،مطہرنیاز رانا

0 2

کوئٹہ(ویب ڈیسک )چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے میں مائننگ شعبے میں جدیدیت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بلوچستان میں تقریباً دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ معدنی وسائل پائے جاتے ہیں اور یہاں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ا

نہوں نے بلوچستان گورنمنٹ اور منسٹری اف انڈسٹریز کے تعاون سے بعنوان “بلوچستان میں میٹل پارک کا قیام” کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی شعبے میں ترقی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ملنا چاہیے تاکہ لوگوں میں بے چینی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا 1800مقامات پر تین درجن

سے زائد اقسام کی معدنیات کے ذخائر پر محدود پیمانے پر کام کیا جارہا ہے۔ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے وسعت نہیں دی جا سکی، ان میں سے چند وجوہات کی نشاندہی صوبائی محکمہ برائے معدنیات و معدنی ترقی نے کی ہے مثلا ارضیاتی وسائل کے محدود اعداد و شمار، معدنیات کی ترقی کے پراسیسنگ یونٹس کا نہ ہونا اور اہم معدنی وسائل کی ترقی کے اقدامات نہ لیئے جاناہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.