ڈپٹی کمشنر بشمول ان کے ٹیم محنت اور ہمت کے ساتھ عمدہ طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،کمشنر لورالائی ڈویژن

1 228

ڈپٹی کمشنر بشمول ان کے ٹیم محنت اور ہمت کے ساتھ عمدہ طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،کمشنر لورالائی ڈویژن

موسیٰ خیل(خ ن) کمشنر لورالائی ڈویژن شاہداللّٰہ خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر ضلع موسیٰ خیل گئے جہاں پر ڈپٹی کمشنر موسی خیل یاسراقبال دشتی اوراسسٹنٹ کمشنر عمران خان مندوخیل نے استقبال کیا۔کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے غڑیاسہ،ڈاکیان،ناغڑباہ،اور تحصیل درگ کا تفصیلی معائنہ کیااورسیلاب سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن شاہداللّٰہ خان نے متاثرین سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کیں۔ سیلاب زدگان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر شاہداللّٰہ خان نے متاثرین میں نقد رقم،راشن اور ٹینٹ وغیرہ تقسیم کیئے۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین سےخطاب میں کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشیں

 

قدرت کی طرف سے آزمائش ہیں ان کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا لیکن اپنے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بشمول ان کے ٹیم محنت اور ہمت کے ساتھ عمدہ طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔ہمیں متاثرین کی تکالیف کا احساس ہے۔ پی ڈی ایم اے کے جانب سے محدود امدادی سامان فراہم کیا گیا ہےالبتہ دستیاب وسائل میں ریلیف فراہم کررہے ہیں۔مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مزید اقدامات کرینگے۔ مقامی لوگ بھی ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کے لیے آگے بڑھیں مشکل حالات میں ایک دوسرے کاسہارابنیں اور ممکنہ طور پر ہمدردی ،رواداری،صبروتحمل سے ایک دوسرے کی مدد کریں۔اسکے علاوہ کمشنر لورالائی ڈویڑن شاہداللّٰہ خان نے علاقہ ڈاکیان میں محکمہ صحت اور پاک آرمی کی تعاون سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا مریضوں سے ملے ان کی خیریت دریافت کی اور کیمپ میں جاری علاج معالجہ کا معائنہ کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بہتر ایجوکیشن اور ہیلتھ عوام کے بنیادی حقوق ہیں،ڈپٹی کمشنر لورالائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.