آرمی چیف کی توسیع ہو یا نئی تعیناتی یہ وزیراعظم کا اختیار ہے،حافظ حمد اللہ
آرمی چیف کی توسیع ہو یا نئی تعیناتی یہ وزیراعظم کا اختیار ہے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علمائے اسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع ہو یا نئی تعیناتی یہ وزیراعظم کا اختیار ہے ، اور یہی اختیار عمران نیازی نے اگست 2019 میں استعمال کیاتھا ، چیف آف آرمی کی مدت میں توسیع ، تعیناتی یا تعیناتی میں تاخیر معمول کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔ اپنے
جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آرمی رولز اور آئینی طریقہ کار موجود ہے عمران خان کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، یہ ایک اہمیت کا حامل منصب ہے جس پر سیاست کرنا ریاست کی سلامتی کےلئے خطرناک ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم تعیناتی عمران نیازی جیسوں کی پسند و ناپسند کے نذر نہیں کیا جاسکتا ، عمرا ن خان حکومت اور اسمبلی میں ہوں یا نہ ہو چاہتے ہے
کہ تمام اداروں کے سر براہان انکے مرضی کے مطابق ہوں ،یہ خواہش جمہوری قوتوں کی اتحاد پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے پوری نہیں ہوگی۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاسی کھیل سے باہر ہے وہ کس حیثیت سے بات کررہا ہے تم ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق بات کیا کرے ، وہ ریاست کو سیاست کے لئے اور پی ڈی ایم سیاست کو ریاست کےلئے استعمال کررہی ہے یہ فرق ہے لیڈر اور ایکٹر میں ؟