ژوب میں مسافر کوچ کو خطرناک حادثہ
ژوب میں مسافر کوچ کو خطرناک حادثہ
گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کوہلاک کرنیوالے کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی
بلوچستان کے ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جسکے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ دیگر چوبیس زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے،
مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔حکومت بلوچستان نے ژوب بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔شاہد رند کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تمام زخمیوں کو پولیس اورلیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔