الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا
الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا
پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے
جب کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف ڈیزل اورپیٹرول کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہونگی.رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں وزیرِاعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میںشہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے ایک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو ملک میں ای وہیکلز کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2022 سے ابتک مقامی سطح پر دو اور تین پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے 49 لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں جن میں سے پچیس کارخانوں میں ان گاڑیوں کو بنانے کا آغاز ہو چکا ہے۔اِجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چار پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے پہلا لائسنس ستمبر 2024 میں جاری کیا گیا ہے، مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار اس سال دسمبر تک مارکیٹ میں آ جائیگی
علی امین گنڈاپور کی تقریروں پر آخر کار عمران خان کا رد عمل آگیا
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں اس وقت دو اور تین پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک وہیکلز کی تعداد 45 ہزار ہے جب کہ چار پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک وہیکلز کی تعداد 2600 ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ری- چارج اسٹیشنز ترجیحی بنیادوں پر موٹرویز، جی ٹی روڈ (قومی شاہراہ 5), قومی شاہراہ 65 اور ستر(70) پر لگائے جائینگے۔پرائم منسٹر نے اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نومبر ای وہیکلز پالیسی اس سال نومبر تک مکمل کی جائے۔انھوں نے ملک میں ای وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائسنس کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے اور ای وہیکلز کی پالیسی کے حوالے سے تمام صوبوں، وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے ضروری مشاورت کی ہدایت کی۔
اس موقع پرپرائم منسٹر شہبز شریف کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی طرز پر سرکاری اسکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبا میں ای موٹر بائیکس تقسیم کی جائینگی.انھوں نے کہا کہ آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں میں صرف الیکٹرک موٹر بائیکس کی خریداری کی جائیگی تا کہ قومی خزانے کی بچت ہو۔ اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔وزیراعظم نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اسلام آباد میں بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالےسے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی۔
گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کوہلاک کرنیوالے کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی