کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

0 393

 

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

 

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار شہید جب کہ 1 زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کہ بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی نوعیت مزید اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کے دھماکے میں اے ایس آئی زین الدین شہید ہوگیا، جب کہ پولیس ڈرائیور زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

کیاگستاخ رسول ص کو قتل کرنا جائز ہے؟جانیے

حکومت بلوچستان کا کچلاک میں پولیس وین پر دھماکے ، اے ایس آئی اور اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ترجمان صوبائی حکومت

کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکہ قابل مذمت ہے، ترجمان صوبائی حکومت

ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت

وزیر اعلٰی کا دہشت گردی کے واقعہ میں شہید پولیس اہکاروں کو خراج عقیدت

وزیر اعلٰی کا شہید اہکاروں کے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

دہشت گردی کے خلاف بلوچستان پولیس ، لیویز اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلٰی بلوچستان

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

بحالی امن کیلئے شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

 

صوبائی وزیرُپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے پولیس وین پر حملے کے مذمت

دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سکیورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے – صوبائی وزیر

دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای

ترقی کا عمل جاری رکھ کر عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے، سردار کھتیران

سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ سردار کھتیران

بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبے کو خاک میں ملائیں گے، صوبائی وزیر

ہمیں محفوظ بنانے والے اپنے محافظین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر پی ایچ ای

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.