کو ئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا ء و طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق خبر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ

0 208

کو ئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا ء و طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق خبر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں یہ ہمارے معاشرے میں انسانی شکل میں درندے ہیں . . ایسے عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گاصوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر اس واقعے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی بھی فرد ملوث ھے تواسے نشان عبرت بنایا جائیگا. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کیونکہ صوبے کے طلبا و طالبات کے لئیے ایک اہم اور بڑی درسگاہ ہے اس لیے اسطرح کی جامعات سے ایسی خبریں آناکسی سانحہ سے کم نہیں .طلبا و طالبات کی شکایت کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ ررہے ہیں کہ تعلیمی معیار اور اس طرح کی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے .واقعات کے خلاف ایک اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی .جو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریگی .بعد ازاں ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.