چاغی میں ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار شہید

0 174

چاغی (آ ئی این پی)چاغی کے علاقے اسماعیلی لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے،چاغی کے علاقے اسماعیلی لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا نے کے با عث 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے، سرکاری ذرائع کے مطابق اہلکار زائرین کے کانوائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے بعد واپس دالبندین جا رہے تھے،زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کیا گیا، شہید اہلکاروں کی شناخت سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز جبکہ زخمیوں کی گل امیر، محمد عامر، سیف الرحمن، نوید احمد اور سعید احمد کے ناموں سے ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.