مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت جلد بحال ہوجائے گی، کشمیری رہنما کا دعوی

0 9

سری نگر مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی نے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جلد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردے گی، پیر کے روز جسٹس حسنین مسعودی نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کی آسانی کے لیے کوئی راستہ نکالتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کرنے کا حکم دے گی،نیشنل کانفرنس کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت، پارلیمنٹ، یہاں تک کے صدر بھی آئین کا آرٹیکل 370 کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت یک طرفہ فیصلے سے ختم نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ معاہدہ 2 پارٹیوں کے درمیان ہوا تھا لہذا اس کی منسوخی کے لیے دونوں پارٹیوں کا متفق ہونا ضروی ہے اور اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے اور ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.