وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کوہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی

1 155

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کوہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کوہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال کے دورے پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو ڈینگی کے مریضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،ہولی فیملی ہسپتال کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے وزیر داخلہ کو ڈینگی مرض سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے

ہسپتال انتظامیہ کو ڈینگی کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر داخلہ کی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیر داخلہ نے سوال کیاکہ کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکتا،ڈینگی مرض پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور صحت کے اداروں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ڈاکٹر عمر نے بتایاکہ ہولی فیملی ہسپتال میں 87 ڈینگی کے مریض داخل ہیں جس میں 7 بچے بھی شامل ہیں ہسپتال میں ڈینگی مرض کے علاج کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.