آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، موجودہ حکومت ہی نا اہل ہے، آصف علی زر داری

3 182

آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، موجودہ حکومت ہی نا اہل ہے، آصف علی زر داری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، موجودہ حکومت ہی نا اہل ہے ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے سوال پر آصف زرداری کا قہقہہ لگایا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گاآصف علی زر داری نے جواب دیاکہ

جب تک ہماری اکانومی مزید نیچے نہ آ جائے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق کیا کہیں گے؟ ، سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ہے،آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا،

اللہ خیر کرے گا۔ صحافی نے سوال کیاکہ عمران خان یہ صورتحال سنبھال سکیں گے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ اس نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہاکہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

You might also like
3 Comments
  1. […] سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا حیرت انگیز احساس ہے، آصف علی […]

  2. […] افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، آرمی چیف […]

  3. […] محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، آرمی چیف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.