مفتی محمود ؒ کی جدوجہدپاکستان کیلئے تاریخی ہے، مولانا حافظ حمد اللہ

3 56

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پشاور میں عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کریں گے ، جلسے میں عوام کی شرکت تاریخی ہوگی جس میں مفتی محمود کو ان کی خدمات پرخراج عقیدت پیش کی جائے گی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن پشاور میں ایک عظیم الشان مفتی محمودکانفرنس سے خطاب کرینگے،

کانفرنس میں عوام کی شرکت تاریخی ہوگی جس میں ”مفتی محمود”کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ مفتی محمود کی جدو جہدپاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور درخشاں باب ہے، مفتی محمود کی جدوجہد ایک اسلامی جمہوری اورمستحکم پاکستان قائم کرنے کیلئے تھی۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ 1973کے جمہوری اوراسلامی آئین بنانے میں مفتی محمود ایک اہم سپوت تھے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ مفتی محمود نے پاکستان اور پاکستانی قوم کوایک متفقہ دستوردیااور وہ ملک میں جمہوری طرزحکومت کے قائل جبکہ آمریت اورصدار تی طرزحکومت کے سخت خلاف تھے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایوب خان کی دس سالہ آمریت کے خلاف مفتی محمود کی جدوجہد کی گواہی کی تاریخ معترف ہے ، مفتی محمود خارجہ پالیسی میں آزاد اور غیرجانبدارانہ پالیسی کے قائل تھے،پشاور میں مفتی محمود کانفرنس،میں شریک جمع غفیر مفتی محمود سے وفاداری کا تجدید عہد کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن نے اپنے والد مفتی محمود کے نقش
5

You might also like
3 Comments
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے عوام کو […]

  2. […] ابآد(ویب ڈیسک)پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں […]

  3. […] قوم دھوکے باز حکمرانوں کو معاف نہیں کرےگی،حافظ حمد اللہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.