سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ویلنگٹن(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز کے فائنل میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا لیکن جلد ہی قومی کپتان بابر اعظم 15 رنز بناکر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان
مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔جس کے بعد محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا۔ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔میچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رﺅف کی گیند
پر بولڈ ہوگئےجس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی لینے میں کامیاب ہوگئے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا اور واپس بھیج دیا۔ اسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔جس کے بعد اگلی ہی گیند پر و محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آو?ٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رﺅف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رﺅف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔