ریاست مدینہ کا نعرہ لگاکر قوم کو دھوکا دیاگیا،حافظ حمداللہ

0 234

ریاست مدینہ کا نعرہ لگاکر قوم کو دھوکا دیاگیا،حافظ حمداللہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگاکر قوم کو دھوکا دیاگیا نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو کباڑ خانہ بنایا ہمسایہ ممالک کارخانے بنارہے تھے جبکہ ہمارے ہاں لنگر خانے اور بنگ خانے بن رہے تھے ملک کو معاشی سیاسی اور دفاعی طور پر کمزور کیاگیا عمران خان کی سیاست کالم گلوچ سے شروع ہوکر گالم گلوچ پر ہی ختم ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت فیصل آباد کے زیراہتمام الفتح گرانڈ سلیمی چوک ستیانہ

روڈ فیصل آباد میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما حضرت مولانااللہ وسایا صاحبزادہ عزیزاحمد مولانا حافظ محمدناصرالدین خان خاکوانی سید جاویدحسین شاہ مولانا محمد طیب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ عمرانی حکومت نے ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کیلئے چور دروازے سے حملہ کرنے کی کافی کوششیں کیں آئین کے اسلامی دفعات ان سے ہضم نہیں ہورہے یقین دلاتے ہیں کہ انکے کسی مکروہ سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت میں رہ کر بھی گالیاں دیتے رہے ہیں جبکہ آج اپوزیشن میں ہوکر بھی وہی بازاری زبان استعمال کررہاہے یہ شخص

بدکرداری بداخلاقی اور بدتہذیبی کا مجموعہ ہے انہی کے بازاری زبان کی وجہ سے نوجوان بد اخلاق بدتہذیب اور بد گفتار بنے انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کا استحکام پی ڈی ایم کی اولین ترجیح ہے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے عمرانی حکومت میں نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیاگیا انہوں نے انتقامی سیاست کی ہر حد پار کی انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے دعویدار عمران خان کے اردگرد چور اور کرپٹ ٹولہ جمع تھی وہ خود چوروں کا سردار اور سرغنہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.