سبزی منڈی کے مسئلے کو جلداز جلد حل کرنے کی کوشش کی جائیگی،منیر احمد درانی
قلات(عیدمحمدنیچاری) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفدابلوچ کے ہمراہ سول ہسپتال قلات سبزی منڈی اور بس اڈہ کے لیئیے مختص کردہ جگہ کادورہانجمن تاجران کے صدر میرمنیراحمدشاہوانی نے ڈپٹی کمشنرکو سبزی منڈی اور بس اڈہ کے لیئے مختص کردہ جگہ کا دورہ کرایا اورتفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سبزی منڈی کے مسلے کو جلداز جلد
حل کرنے کی کوشش کی جائیگی تاکہ سبزی فروشوں کو وہاں منتقل کیاجاسکے ڈپٹی کمشنرنے بس اڈہ کے لیئے مختص کردہ جگے کا داخلی اور خارجی راستوں کا بھی جائزہ لیا بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال قلات کادورہ کرکے شعبہ حادثات میل اور فیمیل اوپی ڈی سیکشنز کا جائزہ لیا اور اسٹاف کی حاضریاں چیک کی