بارشوں سے غریب عوام کی مشکلات میں بدترین اضافہ ہواہے،نصیب اللہ مری

0 247

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے وفد کے ہمراہ الخدمت فاﺅنڈیشن صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ آکر الخدمت فاﺅنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد، سینئر نائب صدر اعجازمحبوب ، عبداللہ خان ودیگر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انجینئر جمیل احمدکردنے صوبائی وزیر کو الخدمت فاﺅنڈیشن کی ریلیف ورک رپورٹ ومنصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے سالانہ رپورٹ پیش کیا اورکتب تحفے میں دیے ۔صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہاکہ بلوچستان میں غربت بے روزگاری،مہنگائی سمیت فاصلوں کی وجہ عوام بہت مشکلات اورپریشانی میں ہے حالیہ بارشوں نے غریب عوام کی مشکلات اورپریشانیوں میں بدترین اضافہ کر دیاان حالات میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی صوبہ بھرمیں خدمات قابل تعریف وقابل تقلید ہے الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران نے صوبہ بھر میں ریلیف ورک میں بہترین کارکردی دکھائی راشن ،پینے کا صاف پانی کی فراہمی ،فری میڈیکل کیمپس سمیت خیمہ بستیوں کا قیام بہترین کارکردگی ہے حکومتی سطح پر بھی الخدمت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔الخدمت فاﺅنڈیشن کے کام میں دیانت داری اخلاص ونیک نیتی کی وجہ سے ہر سطح پر الخدمت کی تعریفیں کی جارہی ہے ۔ حکومت بھی بہترین دیانتدارانہ منظم ریلیف ورک کو دیکھ کر الخدمت فاﺅنڈیشن کیساتھ ہر تعاون کیلئے تیار ہے مستقبل میں عوام کو ریلیف دینے ،مسائل کے حل کیلئے الخدمت کے تجربے وخدمات سے فائدہ اُٹھاکر ہم بھی ساتھ دینے کی کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن ملک بھر کی طرح بلوچستان کے طول وعرض میں ہر آفت مصیبت وپریشانی میں پریشان حال عوام کیساتھ رہتاہے حالیہ بارشوں وسیلاب میں بھی الخدمت کے بارہ سو رضاکاروں نے دن رات ایک کرکے متاثرین کی خدمت کی زلزلہ ہو یاسیلاب ،بارش ہویا خشک سالی الخدمت کی خدمات بلاتفریق رنگ ونسل اور زبان سب کیلئے ہوگی ۔کروڑوں مالیت کاریلیف ورک ہم نے کیا خواتین ونگ نے متاثرہ خواتین کو نقدی تک فراہم کیا ۔ہم نے بلوچستان میں یتیموں کی کفالت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس،ہسپتال، ایمبولیسزسروسز، ڈائیگنوسٹک سینٹرز،تعلیمی ادارے غریب پریشان حال وکمزور افراد کیلئے کھول رکھے ہیں۔یتیموں کی کفالت کرکے ان کو معاشرے کے بہترین تعلیم یافتہ کارآمد کامیاب شہری بنائیں گے ۔یہ سب مخیر حضرات ۔فلاحی تنظیموں کی مددسے ہورہے ہیں حکومت سے بھی تعاون کی درخواست ہے ۔ متاثرہ اضلاع میں خیمہ بستیاں قائم کرکے متاثرین کو ایک چھت کے نیچے ہرسہولت فراہم کی جارہی ہے خیمہ بستیاں چلانا بہت مشکل کام ہے لیکن اس کے باوجودہمارے خیمہ بستیاں کوئٹہ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں آج بھی قائم اورمتاثرین کوریلیف فراہم کررہے ہیں متاثرہ اضلاع میںالخدمت فاﺅنڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل صوبہ بھرمیں متاثرین کو راشن ودیگر ضروریات کی فراہمی اور ان کے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ذمہ داران ورضاکار پہلے کی طرح متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے دیانتدار وامانت کے ساتھ اپنی خدمات کو جاری رکھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.