فوت شدہ افراد کے نام جاری سمز کل بند کردی جائیں گی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عمران خان کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔ پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کہ خلاف ایکشن لے رہاہے۔تفصیلات کہ مطابق غیرقانونی سمز کہ خلاف پی ٹی اے کا آپریشن 3 مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کل سے فوت شدہ افراد کہ نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کے لئے 15اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کہ آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔ترجمان کہ مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے،
فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں(2017)سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا(70)ہزار سمز بھی بلاک کرچکا ہے۔