چینی صدر کی وزیر اعظم مودی کو دورہ بیجنگ کی دعوت
بیجنگ: کشمیر کے مسئلے پر اختلافات کے باوجود چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بیجنگ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ چینی صدر نے یہ دعوت برازیل میں برکس ممالک کے اجلاس کے حاشیے پر بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں چینی صدر نے دونوں پڑوسی ممالک کے مابین اعتماد کی بحالی کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ رواں برس کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو غیر رسمی سمٹ منعقد کی جا چکی ہیں۔ تاہم اگست میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔