مستونگ‘مسافر ویگن اور پک اپ میں تصادم ،بچوں اور خواتین سمیت 12افراد زخمی

0 292

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنے والے پک اپ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو فوری طورپر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.