نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور جم میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سہولیات سے مایوس ہیں، وسیم اکرم
نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور جم میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سہولیات سے مایوس ہیں، وسیم اکرم
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور جم میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سہولیات سے مایوس ہیں۔ ایک انٹرویو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں آسٹریلیا کے ایک کلب نے مدعو کیا تھا اور وہ ایک فٹ بال کلب تھا، انہوں نے وہاں گراو¿نڈ کے اندر ان کا جم اور سوئمنگ پول دیکھا جہاں وہ پریکٹس کرتے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ وہ جم اس دنیا سے باہر کا لگتا تھا اور (این سی اے) کا موجودہ جم میرے دور والا ہی ہے تاہم اس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور صرف چند ڈمبلز شامل کیے گئے ہیں اور وہ بھی صرف ایک ایک سیٹ۔وسیم اکرم نے کہا کہ جب آپ ڈمبلز خریدتے ہیں، تو آپ ہر جوڑے کے دو یا تین سیٹ خریدتے ہیں کیونکہ جب ٹیم پریکٹس کے لیے آتی ہے تو ایک آدمی کا پریکٹس سیشن ختم ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے ایک وقت میں زیادہ لوگ انہیں استعمال کر سکتے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی 2001ءکی پرانی مشینیں نصب ہیں اوران سہولیات کے مقابلے میں آپ یہ دیکھیں کہ ہم کرکٹ سے کتنا کماتے ہیں۔وسیم اکرم کے ان خیالات سے اس شو میں موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور کرکٹر وہاب ریاض نے بھی اتفاق کیا۔