علما کنونشن کے انعقاد سے علما کرام کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،عبدالرحمن رفیق

0 160

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی نایب امیر مولانا مفتی عبد السلام رہیسانی ضلعی معاون ناظم مالیات حاجی صالح محمد نے کہا کہ 17 نومبر کو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان علما کنوینش ایک روحانی اجتماع ثابت ہوگا علما کنونشن کے انعقاد سے علما کرام کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے علما کرام خانقاہوں سے نکل کر جمعیت علما اسلام عملی طور ایک مضبوط سیاسی

و مذہبی قوت بنانے کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ بحرالعلوم تحفیظ القرآن جامعہ حمیدیہ دارالعلوم کوئٹہ جامعہ فرقانیہ جامعہ شمس المدارس جامعہ دارالعلوم حقانیہ ود یگر دینی مدارس کے دورے کے موقع مہتممین اور نظما مدرسین حضرات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دورہ سے اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی مدارس مساجد علما کرام کے وقار کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 17 نومبر کومہنگائی کے خلاف مارچ ناہل حکمرانوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا اور 17 نومبر کو اہل بلوچستان موجودہ حکمرانوں کے خلاف نفرت اور بیزاری کا اظہار کرینگے درین اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے جانب سے مدارس کے مہتممین سے خصوصی ملاقاتوں کے لیے 6 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا مفتی روزی خان مولانا شیخ احمد جان مولانا شیخ عبد الاحد مولانا حافظ سردار محمد نورزءمولانا محمد ہاشم خیشکی کی سربراہی میں مدارس کے مہتممین نظما مدرسین سے خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے علما کنونشن کے تیاریاں زور و شور سے جاری ضلعی معاونین اطلاعات ضلعی معاونین سالاروں کا رابطہ یونٹوں کے ساتھ جاری ہے 18 نومبر کو علما کنونشن سے قائد امت مسلمہ امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.