کارکن کسی بھی منفی پروپیگنڈوں کا جواب نہ دیں، عبد الغنی شہزاد
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے کارکن قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کی آمد کا سن کر دن رات ایک کرکے متحرک ہوگئے ہیں ہر حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کارکن بخوبی جانتے ہیں کہ آزادی وطن کی تاریخ ہمارے اکابرین کے بغیر نامکمل ہے۔علما کنونشن کا مقصد اکابرین کی جدوجہد کے تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ہرقسم حالات کا مقابلہ کرنا ہے،تحریک آزادی پاکستان میں علما کرام کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ملک کی اسلامی تشخص اور پہچان کے خلاف حکمرانوں نے مغربی آقاں سے خفیہ معاہدے کئے ہیں اس پر عمل درآمد کے خلاف جمعیت علما اسلام کی قوت موجود ہے جو پاکستان کی اساس اور بنیاد کی جنگ لڑ رہی ہے اور اسی طرح دینی مدارس ملک کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں، قیام پاکستان کے لئے ہمارے اکابرین نے بے مثال جدوجہد کی۔ مارچ 1949میں دستور ساز اسمبلی نے قرار داد مقاصدکے عنوان سے قرار داد منظور کی تو اسلام کی بنیادی تعلیمات ، اساسی احکامات اور اہم جزئیات کو آئین کا حصہ بنانے میں مولانا شبیر احمد عثمانی اور ان کے رفقائے کارنے بھرپور کردار ادا کیا۔ اور آج بھی علما کرام ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات سمیت ہر قسم کی حفاظت ہمارے ذمہ ہے۔ استعماری طاقتیں پاک وطن کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اسی وجہ سے ملک میں قومیت ، عصبیت ، صوبائیت ، لسانیت اور فرقہ واریت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انگریز سامراج کے خلاف ہمارے اکابرین کی تعلیمی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے۔ یہ وطن کلمہ کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا لیکن برسراقتدار ٹولے نے اسلامی نظام نافذ کرنے کے بجائے یہاں مغربی تہذیب کو پروان چڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے وقف املاک ایکٹ گھریلو تشدد بل کے ذریعے اپنے آقاں کو خوش کرنے اور ملک کی اسلامی شناخت کو کمزور کرنے کی سازش کی، اس کے خلاف جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے کوئٹہ کے چار مقامات پر کامیاب سیمینارز منعقد کئے اور 18نومبر کو علما کنونشن جس کے مہمان خصوصی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان ہیں ان کی تیاریوں کے سلسلے میں 17اور 18نومبر کے احتجاجی جلسے اور علما کنونشن کی تشہیری مہم کا آغاز خصوصی سوشل میڈیا ڈیسک قائم کیا گیا اور ذرائع کے تمام شعبوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام یونٹوں کے پریس سیکرٹرز اور سوشل میڈیا اراکین کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد منعقد ہوا جس میں 17اور 18کو ہونےوالے احتجاجی جلسہ وعلما کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کا خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا جو روازنہ کی بنیاد پر تشہیری مہم کی سرگرمیاں جاری رکھے گا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الغنی شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی نیک محمد فاروقی، مفتی نظام الدین لانگو،حاجی حبیب الرحمن پکتوی،مفتی احسان الحق، سید اسد اللہ آغا، عمران اللہ کاکڑ، محمود اللہ، رفیع اللہ بڑیچ، محمد یوسف خان، احمد شاہ، عابد زرقاوی، محمد امین بھنگر،محمد عابد عادل،انس الرحمن،محمد زبیر حواری، صابر کاکڑ،عبدالروف مستغفر،نور حسن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہی پاکستان کے علما کا مسکن اور آماجگاہ ہے، اس کے علاہ علما کے نام پر بنی کاغذی جماعتیں جمعیت علما اسلام کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں کا حصہ ہیں،علماکنونشن کے انعقاد سے ثابت ہوگا کہ جمعیت علما اسلام ہی علما کی نمائندہ جماعت ہے اجلاس میں سوشل میڈیا ٹیم اور شعبہ اطلاعات کو فعال کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے، جوہرقسم منفی پروپیگنڈوں سے بے نیاز ہو کر صرف اور صرف جماعتی کاز پر توجہ دے کر جماعتی پیغام کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلیل کی قوت ہی ہمارا پروگرام ہے کارکن کسی بھی منفی پروپیگنڈوں کا جواب نہ دیں بلکہ صرف اپنے اغراض ومقاصد کی تشہیر ممکن بنادے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکا کے اعزاز ضیافت دی گئی۔ انتظامی امور کے حوالے سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد کی سربراہی میں وفد نے 18نومبر کو ہونے والے علما کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے ڈی سی کوئٹہ سے ملاقات کی وفد میں حافظ مسعود احمد حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ میرفاروق لانگو شامل تھے۔ اس کے علاہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی ہدایات پر چار مقامات پر یونٹوں کے نمائندہ اجلاس منعقد ہوئے، 17نومبر کو پی ڈی ایم مارچ میں تمام یونٹس بھر پور جلوسوں کی شکل میں شرکت کریں گے، علما کنونشن کیلئے علما کے خصوصی دعوت نامے لسٹوں کے مطابق تقسیم کیے گئے۔
[…] ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید فد ا حسن شاہ نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے […]
cheap cialis generic online Erectile dysfunction medicines are now much cheaper than they used to be
Taking CIALIS with food and drink can i buy cialis without a prescription