کوئٹہ،فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
کوئٹہ(ویب ڈیسک)فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور ادویات کی تقسیم ۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی ہدایات پر میوند رائفلز نے کاہان کے دوردراز اور پسماندہ علاقے چپی کچھ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں 200 سے زائد مریض جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف بیماریوں کیلئے کارگر ادویات کی فراہمی عمل میں لائی گئی ۔ مقامی آبادی نے فرنٹیئر کور میڈیکل کیمپ کے قیام کو سراہتے ہوئےاعلی ایف سی حکام سے اس طرح کے مزید کیمپس لگانے کی درخواست کی تاکہ بنیادی طبی سہولیات سے محروم افراد کو طبی سہولیات باآسانی حاصل ہوسکے ۔