بلو چستان ایک کھٹن دور سے گزر رہا ہے اس مرتبہ ٹھپہ مار کمپنی کو چلنے نہیں دینگے ،عبدالمالک بلوچ
حب(ویب ڈیسکک)سابق وزیر اعلی بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مرکز ی صدر ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان ایک کھٹن دور سے گزر رہا ہے اس مرتبہ ٹھپہ مار کمپنی کو چلنے نہیں دیں گے اب انھیں عوام کی رائے کو ہی مانناپڑے گا جس کو عوام ووٹ دے گی وہی عوام کا نما ئند ہ ہوگا ملک میں مہنگا ئی ،بے روزگاری اور لا قانو نیت عام ہو چکی ہے، جب سے یہ ملک بنا ہے لسبیلہ میں وہی چہرے حکمرانی کررہے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے حب اور ساکر ان میں شمو لیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حب کے علا قے جام کا لو نی اورساکران سے مختلف قبا ئل کے لو گو ں نے نیشنل پا رٹی میں شمو لیت کا اعلان کیا شمو لیتی اجتماعات سے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے خطاب کرتے کہا کہ بلو چستان میں راتوں رات ٹھپے لگتے ہیں اور حکو متیں بنتی ہیں بد نصیبی کا یہ عالم ہے کہ سینیٹ کے انتخابات ہوں یادوسرے ہوں یہاں پر منڈی لگتی ہے اور کروڑوں روپے میں سینیٹ کے نما ئند ے بک جاتے ہیں ، ملک میں مہنگا ئی ،بے روزگاری اور لا قانو نیت عام ہو چکی ہے ،لسبیلہ کی ایک سیمنٹ فیکٹر ی میں لو گو ں کو روزگا ر مل جا ئے تو لسبیلہ میں کو ئی بے روزگا ر نہیں ہو گا ،یہاں صنعتوں میں ہزار وں لو گ کا م کررہے ہیں مگر بلو چستان کا لوکل آٹے میں نمک برابر نہیں اس کی وجہ آپ کے نمائند ے ہیں وہ صرف اپنے لیئے ہیں غریب عوام کے لئے نہیں ہے آپ کے بچوں کو پسما ند ہ اور جا ہل رکھنا چاہتے ہیں تا کہ آپ لو گ تعلیم یافتہ نہ ہوں تا کہ ان کی سر داری کو چیلنج نہ کر سکیں انہو ںنے کہاکہ ہما را چالیس سالہ تجر بہ ہے کہ یہ لو گ آپ لوگو ں کو روز بر وز پسما ند ہ رکھیں گے جب سے یہ ملک بنا ہے یہی لوگ لسبیلہ میں حکمر انی کررہے ہیں آج تک جتنی غربت لسبیلہ میں ہے کسی انڈسٹریل ایریا میں نہیں ہے ، یہاں پر تعلیم اور صحت کی سہو لیات نہیں ہےں انہو ںنے کہاکہ ایک با ر رجب علی رند کو کامیاب کر یں پھر دیکھیں تر قی کیسے ہو تی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم عوام سے ہیں ہم بھی وزیر اور وزیر اعلی رہے ہیں نہ ہم نے پوسٹیں بیچی ہیں ، نہ ٹرانسفرپوسٹنگ پر کمیشن لیا ہے اور نہ ہی روڈو ں کے ٹھیکو ں پر کمیشن لی ہے ،اللہ جانتا ہے ہم نے جو کچھ کیا اپنی عوام کے لیئے کیا ہے
[…] ایک بڑی کمپنی کے سی ای او نے زوم میٹنگ بلائی اور اسی میٹنگ کے دوران […]