ترکی میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر ذیشان نجم خان
ترکی میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر ذیشان نجم خان
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ترکی کے شہر استنبول میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے پاکستان اور پاکستانی عوام ترکی حکومت اور ترکی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے
ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے انقلاب پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین