بسیمہ میں ٹیلی نار اور یوفون دونوں نیٹ ورکس ناکام ہوگئے
بسیمہ(نامہ نگار) بسیمہ میں ٹیلی نار اور یوفون نیٹ ورک مکمل طور پر ناکارہ ہوگئے ہیں دونوں نیٹ ورک عوام کے لیے بجائے سہولت کے وبال جان بنے ہوئے ہیں یوفون نیٹ ورک پر کال کرنے کے لیے کئی بار ٹرائی کرنے کے باوجود نیٹ ورک مصروف شو کرتا ہیں ایمرجنسی کے دوران یوفون پہ کال کرنا ممکن نہیں رہا ہیں ٹیلی نار نیٹ ورک کے ٹاور کو بجلی نہ ہونے کی باعث نیٹ ورک گھنٹوں تک غائب رہتا ہیں ٹاور کے جرنیٹر خراب ہونے کی باعث ہزاروں صارفین کو خدا کے سہارے چھوڑ
دیا گیا ہیں صارفین کے ہزاروں روپے کے پیکجز ضائع ہورہے ہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہیں ہر کوئی نیٹ ورک کے خرابی کا رونا روتے ہیں دوسرے جانب دونوں نیٹ ورکس پیکجز کے زریعے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بسیمہ کے عوام نے حکام اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نیٹ ورکس کے زمہ داراں کے خلاف نوٹس لے انکے خلاف کاروائی کریں وگرنہ ہم انکے خلاف احتجاج کا راستہ اپنائے گے