بسیمہ سونے کی انڈے دینے والی چڑیا بن گیا ہے جو انتظامی افیسر یہاں تعینات ہوتا ہے وہ تجوری بھر کر لے جاتا ہے ، نعیم بلوچ
بڑی جدوجہد کے بعد چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کا خاتمہ کیا تھا اب ایک بار پھر سرکاری سرپرستی میں ایک منظم طریقے سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے یوریا اسمگل کرنے والے ٹرالرز اور ڈیزل لے جانے والے بیکس سے لاکھوں روپے وصول کیا جا رہا ہے ملک بھر میں یوریا کی قلت پیدا کرنے کا ذمہ دار واشک خاران اور چاغی کا انتظامیہ ہے ایرانی ڈیزل کے پاکستانی ڈیزل سے مہنگے داموں فروخت ہو رہا ملکی کسان اور عام عوام طاقتور بھتہ مافیا کے رحم وکرم پر ہیں نعیم بلوچ
پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے بسیمہ سونے کی انڈے دینے والی چڑیا بن گیا ہے جو انتظامی افیسر یہاں تعینات ہوتا ہے وہ تجوری بھر کر لے جاتا ہے ایک سال پہلے بسیمہ میں سرکاری سرپرستی میں لیویز کی چیک پوسٹوں پر روزانہ لاکھوں روپے بھتہ اکھٹا کیا جاتا تھا جس کے خلاف ہم نے موثر انداز میں جنگ لڑا اور کامیاب ہوگئے چیک پوسٹوں پر غنڈا ٹیکس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کروا دئیے اس جنگ میں بسیمہ کے معروف صحافی حمید بلوچ اور چھوٹی چڑیا کے ایڈمن بایزید خروٹی نے بھی بھرپور کردار ادا کر کے سرکاری سرپرستی میں بھتہ اکھٹا کرنے والوں کو بے نقاب کر دیا جس کے بعد بلوچستان بھر میں بھتہ اکھٹا کرنے والے چیک پوسٹ ہمیشہ کے لیے ختم کر دئیے گئے عوام نے سکھ کا سانس لیا بھتہ مافیا خرچہ پانی بند ہونے پر اپنے بھتہ کے لیے نئے طریقہ واردات استعمال کرنے کے لیے راستے تلاش کرتے رہے رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھا کر بیک گاڈیوں کے ذریعے ڈیزل کو ملک کے مختلف کونوں میں پہنچانے کے لیے منظم انداز میں بیک گاڈیوں کا لائن متعارف کرایا ایک بار پھر رات کی تاریکی میں یہ سلسلہ چل پڑا بڑے گاڑیوں پر تیل لے جانے پر پابندی کے باوجو ان کو محفوظ راستہ فراہم کرکے بھتہ وصول کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے ایرانی ڈیزل پاکستانی ڈیزل سے زیادہ مہنگے داموں فروخت ہونے لگا کرایہ بڑھ گئے مگر انتظامی افیسران موج اڑاتے رہے اور اب اس مافیا نے ملکی معیشت سے کھیلنا شروع کیا ہے روزانہ سینکڑوں ٹرالرز یوریا سے لدے ہوئے افغانستان اسمگل کرنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جارہا ہے جن سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جارہا ہے یوریا کو اسمگل کرانے میں انتظامیہ کا کردار ملک دشمنی ہر مبنی ہے صرف بسیمہ سے گاڈیوں کو روک دیا جائے تو یوریا اسمگلنگ بند ہو جائیگی وزیر اعلیٰ بلوچستان آئی جی ساوتھ زون کسٹم کلیکٹر بلوچستان سے اپیل ہے فورا یوریا اسمگلنگ کا نوٹس لیں ورنہ مجبور ہو کر عوامی طاقت سے یوریا کی اسمگلنگ کو روکنے پر مجبور ہونگے کشیدگی کی کسی بھی صورت کا ذمہ دار انتظامیہ ہو گا مافیا کے خلاف ایک بار پھر نئے سرے سے عوامی جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔