تعلیم کے شعبے میں ترکیہ اعلیٰ مقام رکھتا ہے،گورنر بلوچستان

0 118

کوئٹہ( آن لائن)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو برادر مسلم ممالک ہیں اور روز آول سے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ سفارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی روابط و تعلقات کو بڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں پاک ترک سکول اینڈ کالجز کے اساتذہ پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ترکیہ اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور ہم ان کے جدید علم، تحقیق اور تجربوں

سے استفادہ کر سکتے ہیں انہوں نے ملک کے سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان میں تعلیمی شعبے میں تعاون کرنے اور نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے پر ترکیہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کے پیشِ نظر برادر ملک ترکیہ کو اپنے تعلیمی تعاون میں توسیع کرنے اور خاص طور پر ہونہار اور ضرورت مند طلباءاور طالبات کو سکالرشپ فراہم کرنے میں مدد و تعاون کریں. قبل ازیں انہوں نے گذشتہ روز استنبول دھماکہ میں جان بحق ہونے افراد کیلئے خصوصی دعا بھی کی آخر میں وفد کے اراکین کو گورنر ہاو¿س کوئٹہ کا دورہ بھی کرایا.۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.