ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی سے زمیندار ایکشن کمیٹی تحصیل زہری کے وفد کی عبدالحمید زہری کی قیادت میں ملاقات

0 97

خضدار:14 نومبر/ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے زمیندار ایکشن کمیٹی تحصیل زہری کے وفد کی عبدالحمید زہری کی قیادت میں ملاقات۔و فد نے زہری علاقے کے مسائل اور زمینداروں کو گندم کی بیج کی تقسیم کرنے کے پیکج سے زیادہ سے زیادہ استفادے کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ عوامی مسائل کے لئے ہم بیٹھے ہیں اور عوام کے مسائل کے لئے ہماری ہر وقت جدوجہد رہتی ہے اس سلسلے میں میرے دفتر کے دروازے ہر طبقہ فکر کے لئے ہرو قت کھلے ہیں جب بھی عوام چاہے اپنے جائز مسائل کے حل کے لئے دفتر کا چکر لگا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے گندم کی بیج کی فراہمی برابری کی بنیاد پر ضلع کی تمام تحصیلوں ں کے زمینداروں میں تقسیم کیاجارہاہے اور دیگر تحصیلوں کی طرح تحصیل زہری کے لئے بھی بیج کا ایک اچھا پیکج مختص کیا ہے بلکہ زمینداروں میں تقسیم بھی کی جارہی ہے اس سلسلے میں ایک ہی ڈسٹریبیوشن پوائنٹ بنایا گیا ہے اور زمیندار وہاں سے گندم لیکر مشترکہ طور پر اپنے اپنے علاقوں میں بھیجیں۔ اس موقع پر تحصیل زہری کے زمینداروں نے تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.